• news

دہشتگردی مقدمات بنانے والا خود 9 مئی کا ملزم‘ مریم اورنگزیب

لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سابق وزیر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف و دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزموں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں گے۔ یہ مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب ہم نے بتایا کہ عمران خان ریاست پر حملہ کرنے آ رہے ہیں، سابق چیئرمین نے جھوٹے مقدمات بنائے، 9 مئی کو شہداء کی یاد گاروں کو جلایا گیا۔ دہشتگری کے مقدمے بنانے والا خود 9 مئی کا ملزم ہے۔ وہ خود 190 ملین پائونڈ کا ڈاکہ مار نے پر چلا گیا۔ لندن پلان وہ تھا جب ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہر لگائی کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ سائفر جیسے حساس معاملات پر کھیل کھیلا گیا، یہ لوگ ڈاکہ مارتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں کہ ملکی معیشت کیسے خراب ہوئی۔ القادر ٹرسٹ کا فائدہ سابق چیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ہونا تھا لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے اوپر بغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے۔ ہم عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی، لاڈلے کے ساتھ الگ سلوک کیا جاتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن