اسرائیل فلسطینیوں کو ریاستی دہشتگردی اور بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا : صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی عوام کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ریاستی دہشتگردی اور بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف دہشتگردی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو سازگار ماحول اور مساوی مواقع میسر ہیں۔