نجکاری ڈویژن میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی سے متعلق اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے نجکاری ڈویژن میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی سے متعلق کونسل کے ورکنگ گروپ کے دوسرے اور حتمی اجلاس کی صدارت کی۔ ورکنگ گروپ نے سرمایہ کاری کی سہولت اور صنعت کی ترقی کے لیے ہر قسم کے اقتصادی، ٹیکنالوجی اور صنعتی زونز کے انتظام کے لیے ایک یکتا اتھارٹی بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ ورکنگ گروپ کی سفارشات پر مبنی ایک ورکنگ پیپر ایس آئی ایس سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔