• news

9 مئی مقدمات: شیخ رشید‘ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع

راولپنڈی (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں4  جنوری تک توسیع کر دی۔ دونوں کیخلاف9  مئی کے درج مقدمات کے خلاف سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ سرکاری وکلاء نے حتمی دلائل کے لیے4 جنوری تک وقت دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ شیخ رشید نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے کہا 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔ ہمیشہ اداروں کا احترام کیا۔ 9 مئی مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ اﷲ بہتر کرے گا۔ زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔ این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن