• news

فیصل آباد میں اوباش کی ایک خاتون سے زیادتی‘دوسری نے ناکام بنادی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) اوباش نے شادی شدہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ ایک نے کوشش ناکام بنا دی، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ دانیال ٹاؤن کے رہائشی فہد گلزار کی بیوی نادیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم محبوب گھر میں گھس گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 77 ج ب کی رہائشی فوزیہ کوثر گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دو اوباش ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو متاثرہ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا، شور کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھا ہوے تو ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن