چینی‘ اماراتی کمپنیوں کی این ایل جی ٹرمینلز میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری متوقع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین اور یو اے ای کی دو کمپنیز کی طرف سے ایل این جی ٹرمینلز میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یو اے ای اور چین کی دونوں کمپنیز کی کنسورشیم دو ایل این جی ٹرمینلز لگانے میں دلچسپی ہے۔ کنسورشیم کی پاکستانی حکام سے ایل این جی منصوبے پر بات چیت کا عمل شروع ہے۔ کنسورشیم کیماری پر ورچوئل اور پورٹ قاسم پر نان ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔ کنسورشیم ایل این جی منصوبے کے تحت گیس سپلائی نیٹ ورک بنانا چاہتا ہے۔ ایل این جی کے ان منصوبوں میں کوئی حکومتی ضمانت یا کیپسٹی پیمنٹس زیرغور نہیں۔ منصوبے میں ٹرمینلز‘ سٹوریج‘ درآمد اور پائپ لائن کی تعمیر شامل ہے۔