• news

کمشنر کاکینال روڈ انڈر پاسز تزئین و آرائش پیشرفت کا جائزہ ،جلد مکمل کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کینال روڈ انڈر پاسز تزئین و آرائش پیشرفت کا جائزہ کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے جیل روڈ انڈرپاس کی تزئین و آرآئش کو اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے کہا کہ تمام انڈرپاسز پر اگلے 2 ہفتوں کے دوران کام مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی اور ایل ڈی اے ایونیو ون بارے گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جناح سیکٹر میں مجموعی طور پر 80 فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی بلاک کے ترقیاتی کام تکمیل کے قریب ہیں۔سی بلاک کے پلاٹ مالکان کو جلد پوزیشن دیا جا رہا ہے۔ تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ سی بلاک کے 5،10 اور کنال کے کل 1600 کے قریب پلاٹس کے پوزیشن دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن