وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی سینئر صحافی رضوان علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر سینئر صحافی رضوان علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے گجرات میں ان کے گھر گئے۔ عامر میر نے سینئر صحافی رضوان علی اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔