• news

  ساجد میر کی طرف سے کاشف نواز رندھاوا کا انتخاب خوش آئند :سینیٹر عرفان صدیقی

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے معتمد خاص سینیٹر عرفان صدیقی کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نومنتخب چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی رہائش گا پر آمد ، نیا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی طرف سے کاشف نواز رندھاوا کے انتخاب کو خوش آئند قراردیا۔ عرفا ن صدیقی نے میاں نواز شریف کا بھی تہنیتی پیغام پہنچایا اور کاشف نواز کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کو نوجوان اور متحرک قیادت کو اگے لانا ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن