فردوس مارکیٹ کی 5 دکانیں سر بمہر تجاوزات کا خاتمہ،دفاتر سیل
لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ ونگ ایل ڈی اے نے گزشتہ روز علی زیب روڈ اور فردوس مارکیٹ کے اطراف میگا آپریشن کیا۔ ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے مشترکہ آپریشن کرکے متعدد املاک سیل و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔3 گھنٹے سے تک جاری آپریشن میں علی زیب روڈ، فردوس مارکیٹ کے اطراف کی سٹرکوں پر کمرشل املاک سے تجاوزات ہٹا دیں۔فردوس مارکیٹ میں پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے پر 5 دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔فردوس مارکیٹ کے اطراف قائم پیشتر دکانوں سے تجاوزات ہٹا دیں۔ آپریشن کے دوران سکویر ون مال کے پارکنگ ایریا میں قائم دفتر سیل کر دیا۔ الحفیظ بزنس سنٹر پلازہ کے پارکنگ ایریا میں قائم کنٹین اور دفتر کو سر بمہر کر دیا۔