کوئین میری کالج کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈرامہ ’’جاگ اٹھے نصیب‘‘ پیش
لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کوئین میری گریجوایٹ کالج کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ ڈرامہ ’’جاگ اٹھے نصیب‘‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا۔جس میں عصر حاضر میں در پیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے والدین کی ناقدری ، اولاد کی بد سلوکی و خود غر ضانہ رویہ ،خواتین کے وراثت کے قانون سے دکھائی جانے والی غفلت اور خواجہ سرا کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے علاوہ فلسطین میں ہونے والے ظلم کے خلاف اٹھائی جانے والی آواز ڈرامے کی حساسیت اور اور سیاسی شعور کی عکاس رہی۔