• news

 پنجاب یونیورسٹی نے اے ایف ایس وینچر سپارک پروجیکٹ مقابلہ جیت لیا

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ نے ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں منعقدہ ’’اے ایف ایس وینچر سپارک 2023 پروجیکٹ مقابلہ جیت لیا۔ تقریب کے انعقاد کا مقصدماہرین ٹیکنالوجی اور کاروباری افراد کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس میں زراعت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پرمحققین کو صنعتی ماہرین، کاروباری پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور عام لوگوں کے سامنے اپنی اختراعی تحقیق اور پیش رفت کو دکھانے کا موقع فراہم کیا۔دریں اثناء پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈرسٹڈیز کے زیر اہتمام وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان کے تعاون سے الرازی ہال میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ جینڈر سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر رعنا ملک، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس پاکستان لبنیٰ منصور، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے ارشاد وحید، پیس سنٹر لاہور سے فادر جیمز، وزارت انسانی حقوق سے احسن نواز ، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رعنا نے رواں سال انسانی حقوق کے عالمی دن کے موضوع ’’آزادی، مساوات اور انصاف سب کیلئے‘‘ پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن