لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیااورپنجاب میں تحقیق پر مبنی ایم فل کی ڈگری شروع کرنے والی واحد پرائیویٹ ہیلتھ کیئر یونیورسٹی بن گئی ۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پریکٹس کے اجرا کا باضابطہ اجاز ت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔اس منظوری سے تعلیمی معیار کو آگے بڑھانے اور تعلیمی قابلیت کو فروغ دینے کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے نام سے اپنی منفرد شناخت والا یہ ادارہ اب لاہور UBAS کے نام سے چارٹرڈ یونیورسٹی بن چکا ہے اور حیاتیاتی اور اپلائیڈ سائنسز میں حدود کو آگے بڑھانے کے عزم کی علامت بن رہا ہے ۔