• news

 ایف آئی آرز اندراج میں غیر ضروری تاخیر پر ضلعی پولیس افسروںکی سرزنش

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی آرز اندراج میں غیر ضروری تاخیر پر بعض ضلعی افسران کی سرزنش کی ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ درخواست ای ٹیگ اور ایف آئی آر اندراج میں دانستہ تاخیر پر سپروائزری افسران سے سخت باز پرس ہو گی، آئی جی پنجاب نے منڈی بہاؤ الدین، ننکانہ اور خانیوال کے ڈی پی اوز کو سپرویژن مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں اور پولیس دفاتر کی انسپکشن کیلئے سرپرائز چیکنگ اور سپیشل برانچ رپورٹنگ بڑھائی جائے۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسز کے بلاتعطل اجرا کو یقینی بنایا جائے۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش، ملازمت دینے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی رہے ہیں۔ تمام تھانوں کو 31 دسمبر تک سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن پروٹوکول پر ہر صورت منتقل کریں۔ ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ 30 پولیس افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کی اندراج بنیادی چیز ، جس میں تاخیر کے؛ ذمہ داران کیخلاف کاروائی ڈی ایس پیز کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب پولیس ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں آرگنائزڈ کرائم کا ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے، نئے سیف سٹی پراجیکٹس اور آرگنائزڈ کرائم ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب پولیس مضبوط، کارکردگی بہتر ہوگی۔ ڈی ایس پیز ٹریفک کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ جلد ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن