ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ: شاہ زیب امریکی حریف کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر شاہزیب سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بنکاک میں جاری ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان کے شاہزیب نے امریکی فائٹر سیلیب سپیئرز کوپہلے ہی رائونڈ میں دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔ دوسرا رائونڈ بھی شاہزیب کے نام رہا جبکہ تیسرے رائونڈ میں امریکی فائٹر شکست کھا گئے۔ سیمی فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے فائٹر سے ہوگا۔