• news

 ریڈ ٹون جونیئر سکواش چیمپئن شپ‘پاکستان کے ریان زمان انڈر9کے فائنل میں پہنچ گئے

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ریان زمان کوالالمپور ملائیشیا میں ریڈ ٹون جونیئر سکواش چیمپئن شپ (U/9) 2023 کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں ریان زمان نے میں ملائیشیا کے محمد رزق ازمان کو شکست دی، سکور 11-9/11-8/12-10 تھا۔ ریان زمان سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے ہیں، فائنل آج اتوار کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن