ن لیگ کا سندھ میں سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ‘ نوازشریف 18 دسمبر کو کراچی جائیں گے
لاہور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن نے سندھ میں سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قائد مسلم لیگ (ن ) میاں نوازشریف 18 دسمبر کو کراچی جائیں گے، نوازشریف کے ہمراہ پارٹی صدر شہبازشریف، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف، سعد رفیق بھی ہوں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگی سندھ کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔