76سالوں سے پاکستانی عوام قربانیاں دے رہی ہے،مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) این اے 48سے قومی اسمبلی کے امید وار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے 76سالوں سے پاکستانی عوام قربانیاں دے رہی ہے اور سیاسی اشرافیہ کی وجہ سے پاکستان کے نوجوانوںمیںاس قدر بے یقینی ہے قابل اور تعلیم یافتہ نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوکر باہر جاچکے ہیں ملک میں بے یقینی کی وجہ سے تقریبا ایک سال میں دس لاکھ سے زیادہ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑ کر ملک سے باہر گئے 16ماہ ایک ساتھ حکومت کرنیوالے جن کی زبان ایک دوسرے کو بھائی بھائی کہتے ہوئے نہیںتھکتی تھی آج اقتدار کی خاطر ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی کررہے ہیں تاکہ عوام کو یہ دکھاسکیں کہ ہم ملک کی خاطر ایک دوسرے کے خلاف ہیںجبکہ دونوںسیاسی جماعتیںاقتدار کی خاطر عوام کو بے وقوف بنانا چاہتی ہیں ان خیالا ت کا اظہار کذشتہ روز امید وار حلقہ این اے 48 مصطفی نواز کھوکھر نے کلمہ چوک غوری ٹاون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔