فسطائی مودی،نیتن یاہو کے نظریات عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ :مشعال ملک
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ فسطائی مودی اور نیتن یاہو کے نظریات عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مشعال حسین ملک نے کہاکہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل منزل اور مقدر ہے۔ جب خطے کی پرامن سیاسی قیادت ناحق قید میں ہو تو جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل کیسے ہوگا؟ مقبوضہ جموں و کشمیر میں معلومات اور مواصلات کی ناکہ بندی کی آڑ میں بھارت جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔