گلشن راوی میں پابندی وقت کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہالزکے مالکان گرفتار
لاہور (نامہ نگار) گلشن راوی پولیس نے حکومتی احکامات کے مطابق وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 4 شادی ہالز کے مالکان کوگرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے لیٹ نائٹ شادی کے پروگرام کروانے والے 4 شادی ہالز کے مالکان اویس، فخر، نسیم اور شہریار کو گرفتار کر کے ملزموں کے خلاف میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں۔