• news

 لاہور آلودہ ترین شہروںمیں دوسرے نمبرپر  ، شہر کی فضا  مضر صحت قرار

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں فضائی آلودگی کا راج تاحال برقرار  ، شہر کی فضا  مضر صحت  ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 226 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی میں شرح 179 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن