نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے: کیپٹن(ر) صفدر
منڈی بہائوالدین (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 40 سال سے ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ لوگوں کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کر رہے ہیں۔ نوے کی دہائی میں غلام اسحٰق خان اسمبلی نہ توڑتے تو ملکی معیشت ٹیک آف کر چکی تھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول میرے لئے محترم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے، فری اینڈ فئیر الیکشن ہونگے تو ہی پاکستان آگے چلے گا، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ این اے 68 سے مشاہد رضا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اور وہ ان کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے منڈی بہاؤالدین آئے ہیں۔