• news

کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا، نرخوں میں بھی ریکارڈ اضافہ

 لاہور (آئی این پی ) ملک کے مختلف شہروں میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کسانوں کو کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ننکانہ صاحب میں زمیندار کھاد کے حصول کیلئے رلنے لگے۔ کھاد کی قیمت میں 15 روز میں ایک ہزار 500 کا اضافہ ہوگیا۔ کھاد بلیک میں 5 ہزارروپے تک پہنچ گئی۔ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح راجن پورکے کسان کھاد کے حصول کے لیے در بدر بھٹکنے پر مجبورہیں۔ 3800روپے میں ملنے والی یوریا کھاد کی بوری 5 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔ دوسری جانب حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کے لیے اقدامات سخت کردیئے گئے۔ مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر متعدد ڈیلرز کو2 لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن