صوبے بھر میں 52نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور( این این آئی)24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 52 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 32، گوجرانوالہ ، ملتان میں 4 ،4فیصل آباد میں 6 ،اوکاڑہ میں 2جبکہ سیالکوٹ، بہاولپور، گجرات اور بہاولنگر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 44 مریض زیر علاج ہیں۔