دنیا سے مغرب کا 500 سالہ تسلط ختم‘ اسرائیل غزہ کو خالی کرا رہا ہے: روس
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورؤف نے کہا دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔ دوحہ فورم سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں۔ غزہ کی صورت حال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیئے۔ روس اور میں منافق نہیں ہیں۔ اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا۔ اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطینی ریاست کی غیر حل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔ اسرائیل غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔