سائفر کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر‘بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالاحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں زیر سماعت سائفرکیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فردجرم کی کارروائی مئوخر کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے دائر6 متفرق درخواستیں بھی نمٹا دیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی6مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع کر دی۔ گذشتہ روز درخواستوں پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، سابق چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔