• news

سیالکوٹ میں 2 بھٹوں پر غیرقانونی مقیم 75 افغان گرفتار‘ مالکان کے خلاف مقدمات

سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار)  تھانہ صدر پولیس نے  نواحی گائوں سورنگیاں اور بن باجوہ کے قریب دو بھٹہ خشت سے آٹھ کے قریب افغان خاندانوں کے75 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تمام افراد غیرقانونی طور پر قیام پذیر تھے۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو  مہاجرین کیمپ  منتقل کردیا گیا۔  دونوں بھٹہ خشت  مالکان اور  کلرکوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن