قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار میچ میں زخمی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئیں۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 44ویں اوور میں بائولنگ کے دوران پاکستان کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر گیند لگنے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا۔ ندا ڈار کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی فزیو نے فیصلہ کیا ہے کہ ندا ڈار ون ڈے میں مزید حصہ نہیں لیں گی جبکہ صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل پلیئر کے طور پر آئی سی سی میچ ریفری ٹرڈی اینڈرسن نے منظوری دی۔ سیریز کے بقیہ میچوں میں ندا ڈار کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔