پنجاب یونیورسٹی غیر قانونیاں بھرتیاں، مجاہد کامران سمیت متعدد ملزم پیش، دیبا اختر کے وارنٹ گرفتاری
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں دیبا اختر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دیبا اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔