ترک فٹبال سپر لیگ میں ٹیم کے صدر نے ریفری کو مْکا دے مارا‘ملزم گرفتار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ترک فٹبال سپر لیگ میں ٹیم کے صدر نے میچ برابر ہونے پر ریفری کو گراؤنڈ میں مْکا دے مارا۔ ترک فٹبال سپر لیگ میں ٹیم کے صدر فاروق کوکا نے اضافی وقت میں میچ برابر ہونے پر ریفری بالیل میلر کو مکا مارا جس کے بعد ترکش لیگ ملتوی کردی گئی اور ٹیم کے صدر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہسپتال میں وزیر نے صدر رجب طیب اردوان سے ریفری کی فون پر بات کروائی، اردوان نے ریفری کی خیریت دریافت کی۔