ملک بھر میں ڈپٹی کمشنر‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ دریاں سونپی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری ک ے باعث ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندڈی عائد کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی ہے جس کیلئے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔