العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کا 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں بری کیا جاتا ہے۔ ان کے خلاف 24 دسمبر 2018 کا احتساب عدالت سے سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ تفصیلی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔