• news

ایران کے ساتھ بڑے نئے معاہدے پر کام ہو رہا ہے،روس

ماسکو(این این آئی)روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور ایران ایک بڑے نئے بین الریاستی معاہدے پر کام کو تیز کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری وزارت خارجہ کے بیان میں معاہدے کے دائرہ کار کی تفصیل نہیں بتائی گئی جو ماسکو اور تہران کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی، تجارتی اور فوجی تعلقات کے درمیان سامنے آیا جسے امریکہ تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزارت خارجہ کے کہا گیاکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک فون کال میں معاہدے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا جو تیاری کے اعلی مرحلے پر تھا۔

ای پیپر-دی نیشن