قانون کی بالادستی کے بغیر جمہوریت‘ ادارے مستحکم نہیں ہو سکتے: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز لائرز فورم قائم کر دیا گیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہو سکتے۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے۔ امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے جوان دہشتگردی کیخلاف جہاد کر رہے ہیں، ہم اداروں کے ساتھ ہیں اور اداروں میں خوشگوار تعلقات مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑی‘ شفاف انتخابات ملک کے بحرانوں کا واحد حل ہے۔ وزیراعلیٰ بن کر خیبر پی کے کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا۔