نیول چیف کا میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا دورہ، آپریشنز پر بریفنگ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ہیڈکوارٹرز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کے نفاذ اور بحری مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کیے جانے والے سمندری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بحری راہداریوں کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔