چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی سے کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی۔ سینٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ ایشیاء کی سربراہ ڈاکٹر دینوشا پنڈتاراٹنے اور پروفیسر مچل سکوبی بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب میں شرکت کے مواقع اور انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔