• news

ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک مصالحتی معاہدوں، ٹی ڈی اے پر غور

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے ساتھ مصالحتی معاہدوں  آئی سی ای ، ٹی ڈی اے  پر غور کیا گیا، فنانس  ڈویژن کی طرف سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پر یہ معاہدے تیار کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد کے الیکٹرک اور دیگر سرکاری اداروں کے درمیان پیدا ہونے والے ایشوز کو حل کرنا ہے۔  ای سی سی نے اور پاور ڈویژن سے مزید معلومات طلب کی گئی،  شماریات بیورو کی طرف سے افراط  زر کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ مہنگائی کی صورتحال بدستور برقرار ہے، مئی  میں یہ 38 فیصد تک تھی اب اس میں کمی ہوئی ہے، اقتصادی  رابطہ کمیٹی نے   وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں کے ساتھ مل کر کھاد کی دستیابی کو  مقررہ نرخوں پر یقینی بنائیں، اور مقررہ س نرخ  زائد پر فروخت کرنے پر ڈیلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن