• news

پی ٹی آئی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا لیکن منع کر دیا: حامد خان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان نے پارٹی کی چیئرمین شپ کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔ حامد خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا۔ میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیا جائے جو بھاگ دوڑ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے تو پہلا امتحان انتخابی نشان کا ہے، الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان سے محروم کرتا ہے تو یہ شفاف انتخابات نہیں ہوں گے۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کیلئے وکلاء نے قربانی دی، انہیں ٹکٹ دیں گے، زیادتی برداشت کرنے اور مشکل صورتحال سے دوچار پرانے ورکرز کو ٹکٹ دیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن