دہشتگرد وں کے حملے میں شہید ہونیوالے نوجوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں 12دسمبر 2023 ء کو دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔