کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد(این این آئی)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی۔حکومت نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ۔