• news

پاکستان میں عربی ادب کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: مدد علی سندھی

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ عربی سیکھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔ پاکستان میں عربی ادب کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں عربی ناول کے جدید رجحانات کے موضوع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے اور باقی کانفرنسوں سے بالکل منفرد ہے، جدید عربی ناول سے ہمارے لوگ ناواقف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن