• news

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے:کمشنر 

لاہور(خبرنگار)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 34ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفدکے شرکاء میں وفاقی اور صوبائی سروسز کے علاؤہ وزارت خارجہ، انٹیلی جنس بیورو و دیگر سروس کے افسران شامل تھے۔وفد کے شرکاء نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔وفد کے شرکاء کو ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے وفد کے شرکاء کو بتایا کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یل ڈی اے کی تمام سکیموں کی ڈیجٹیلائزیش کا عمل تیزی سے دن رات جاری ہے۔ ایل ڈی اے کے ریونیو جنریشن میں گزشتہ سالوں کی نسبت ریکارڈ بہتری آئی ہے۔ ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پرآئی ٹی ریفارمز لا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن