علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایامنایاگیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء ، شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ملک تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد ہوئیں جس میں مقررین نے علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی قیام پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی علمی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش اور تاریخ کا روشن حصہ ہے۔