• news

 چین ،کرغزستان ، پاکستان دوطرفہ ترقی،خطے کی خوشحالی میں اضافہ ہو گا:مہر کاشف

لاہور(کامرس رپورٹر )کرغزستان ٹریڈ ہاوس کے چیئرمین مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ چین کے زمینی راستے کرغزستان اور پاکستان کے مابین آمدو رفت اور روابط سے دوطرفہ اقتصادی ترقی، تجارت، تعاون اور خطے کی مجموعی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔ گزشتہ روز فاران شاہد کی قیادت میں برآمد و درآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو میںکہا کہ خشکی سے گھرے ملک کرغزستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کیلئے چین نے زمینی راستے سے جو سہولت فراہم کی ہے۔ اس سے اقتصادی ترقی اور علاقائی روابط کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن