• news

ڈی آئی خان حملے کی مذمت، تمام ریاستیں مجرموں کیخلاف پاکستان سے تعاون کریں: سلامتی کونسل

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے صدرکی  پریس ریلیز کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سرپرستی کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن