• news

ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکومت، الیکشن کمشن خوش نہیں، سکیورٹی معاملات سنجیدہ: سولنگی  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکومت اور الیکشن کمیشن خوش نہیں ہے، انتخابات کیلئے سکیورٹی معاملات سنجیدہ ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ ٰسولنگی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے پہلے پہلے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر خوشی نہیں ہوئی اور ظاہر ہے کہ عدالتی فیصلے پر ہمیں بھی خوشی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی آرڈر کو ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے۔ فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ معزز جج کی آبزرویشن پر میرا تبصرہ بنتا نہیں ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد آفیسرز کی تربیت کا عمل آج رک گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا ارادہ ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن