• news

جج بھی تشدد کرتا، سر دیوار سے مارتا: رضوانہ، اسلام آباد پولیس کو بیان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سول جج اور ان کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار چودہ سالہ رضوانہ مکمل صحتیاب نہ ہو سکی۔ رضوانہ نہ زیادہ بول سکتی ہے اور نہ ہی زیادہ چل سکتی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے لاہور آکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رضوانہ کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ رضوانہ نے بیان میں کہا کہ جج بھی تشدد کرتے تھے۔ سر دیوار کے ساتھ مارتے تھے۔ انہیں بھی اسی طرح مارا جائے جس طرح وہ مجھے مارتے تھے۔ رات کو بھی کام کراتے تھے۔ گاڑیاں دھلاتے تھے۔ دس ہزار ماہانہ پر رکھا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ بچوں کو سنبھالنا ہے۔ والدین سے بات بھی نہیں کراتے تھے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رضوانہ کا بیان لے لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی لیگل ٹیم بیان کے وقت موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن