• news

ہائیکورٹ کا پبلک سیفٹی کمشن 30 دن میں نوٹیفائی کرنے کا حکم

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے حکومت کو تیس دن میں صوبائی پبلک سیفٹی کمشن اور ضلعی پبلک سکیورٹی کمشن نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی درخواست پر چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ یہ معاملہ نئی منتخب حکومت دیکھے گی کابینہ کی سفارشات دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے کو مئوخر کیا گیا۔ بدقسمتی سے منتخب اور نگران حکومت نے قانونی ذمہ داری کو نظر انداز کیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پبلک اتھارٹی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی تو وہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ہائیکورٹ نے آخری لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو لیکر پولیس آرڈر2002ء کے سیکشن 37 پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکومت کو کمشن کے نوٹیفکیشن اور نگران حکومت کو درپیش مشکلات سمیت عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن