• news

تکنیکی تعلیم کو مزید جدید بنانے کیلئے ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ میں معاہدہ

 اسلام آباد (خبر نگار) تکنیکی تعلیم کو مزید جدید بنانے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) اور مائیکرو سافٹ میں معاہدہ طے پا گیا۔ اس حوالے سے ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ (ETA) پر دستخط کئے گئے۔ اسی دوران امیجن کپ مقابلہ، فاونڈرز ہب اینڈ اے آئی سکلنگ برائے طلبا کابھی آغاز کیا گیا۔ مہمان خصوصی حسن ناصر جامی وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اس موقع پر کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانا صرف انتخاب نہیں بلکہ ہماری تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا میں ایک سٹریٹجک ضرورت ہے۔ حکومت پا کستان جدید ٹیکنالوجی کے حصو ل کیلئے کو شاں ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے  کہا کہ ایچ ای سی مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر ای ٹی اے تعلیم میں ٹیکنالوجی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن