• news

ڈاک تقسیم کے عملے کی فیول سیلنگ میں 50 فیصد تک کمی

راولپنڈی (اکمل شہزاد، سٹاف رپورٹر)  پاکستان پوسٹ نے ڈاک تقسیم کرنے والے عملے کی فیول سیلنگ میں فوری طور پر 50 فیصد تک کمی کرتے ہوئے ملک بھر میں یکساں شرح نافذ کر دی ہے۔  نوٹیفیکیشن کے مطابق 2008ء سے ملک بھر میں ڈلیوری ایجنٹس کو بڑے شہروں میں ماہانہ 60 لٹر، چھوٹے شہروں میں 50 لٹر اور پوسٹ مینوں کو ملک بھر میں 35 لٹر دیا جا رہا تھا۔ تاہم اب اس میں کمی کرتے ہوئے ان تمام کیڈرز کیلئے ملک بھر میں یکساں سیلنگ 30 لٹر مقرر کی گئی ہے جو محکمہ کے سرکاری اور مالکانہ حقوق پر فراہم کردہ موٹر سائیکل والے ڈلیوری سٹاف کو بصورت کیش ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن